نئی دہلی، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سی بی آئی نے تیس ہزاری کورٹ کے ایک سینئر جج کو ایک وکیل سے مبینہ طور پر چار لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔سی بی آئی کے ذرائع نے کہا کہ تیس ہزاری کورٹ کی سول جج رچنا تیواری لکھن پال کو ایک وکیل سے چار لاکھ روپے مبینہ طور پر لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔جج نے وکیل کو ایک معاملے میں مقامی کمشنر مقرر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی طرف سے مانگے گئے 20لاکھ روپے میں سے چار لاکھ روپے پہلی قسط کے طور پر تھے۔ذرائع نے کہا کہ انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔